سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی اور بحالی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی اور بحالی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی اور بحالی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے صوبائی رابطہ وعمل درآمد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے جبکہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ماس ٹرانزٹ، پاک فوج کی فائیو کور اور این ڈی ایم اے کے نمائندے، ایڈمنسٹریٹر کراچی، کمشنر کراچی اور پی سی آئی سی ممبر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔خصوصی کمیٹی کراچی میں ترقیاتی پراجیکٹ، شہر کی بحالی اور بہتری کے لیے کاموں کی مانیٹرنگ اور کوآرڈینیش کے لیے وفاق کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔

کمیٹی تشکیل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -