تھانہ،ڈی ای او (زنانہ) کا مختلف سکولوں کا دورہ
تھانہ (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر (زنانہ) مالاکنڈ سعدیہ عزیز نے کورونا کی وجہ سے طویل ترین چھٹیوں کے بعد سکول کھلنے پر ضلع بھر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔ SOP,s پر عمل در آمد کرنے والے سکولوں کی سربراہوں اور تدریسی عملے کی کار کردگی کو سراہا۔ اور دیگر سکولوں کو بھی اسی طرح اقدامات کی تاکید کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ای او (زنانہ) ضلع مالاکنڈ میڈ سعدیہ عزیز نے کورونا کی وجہ سے طویل عرصہ تک بند رہنے کے بعد سکول کھلتے ہی پہلے دن پر ضلع بھر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مٹکنی کے دورے کے موقع پر بہترین انتظامات اور SOP,s کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر اطمنان اور دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سکول کی پرنسپل میڈم جمیلہ بیگم اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے سکول کی صفائی اور دیگر ضروری اقدامات پر پرنسپل اور تدریسی عملے کو شاباش دی اور توقع ظاہر کی کی دیگر تعلیمی ادارے بھی ایس او پیز کے سلسلے میں ایسے ہی اقدامات کریں گی۔ انہوں نے اقدامات نہ کرنے والے سکولوں کے سربراہوں کو SOP,s اقدامات کرنے کی تاکید کی۔