صوابی،قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کی ضمانت منظور
صوابی(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور عامر نذیر کی عدالت نے مقدمہ قتل میں ملوث دو ملزمان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔آٹھارہ مارچ 2018کو زوجہ سعید الزمان سکنہ دولت نے اپنے بیٹے ہلال کے قتل کی دعویداری سفید ولد سخی اور مسماۃ (ر) ساکنان یار حسین پر کی تھی۔ یار حسین پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت میں چالا ن پیش کیا عدالتی ٹرائیل مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کو عدالت نے رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ملزم سفید کی جانب سے عاقل محمد ایڈوکیٹ جب کہ ملزمہ مسماۃ (ر) کی جانب سے عابد خان ایڈوکیٹ نے اس کیس کی پیروی کی۔