جعلی دستا ویز ات پر 600غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے کا انکشاف 

جعلی دستا ویز ات پر 600غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے کا انکشاف 

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کے حکم پر ایف آئی اے نے غیر ملکیوں کو جعلی ویزے جاری کرنے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس معاملے پر پاسپورٹ آفس کے کچھ افسران کیخلاف ہونیوالی پہلی تحقیقاتی رپورٹ بھی حاصل کی گئی جبکہ تحقیقات پاسپورٹ آفس کے عملہ اور ایس اور پولٹیکل کے خلاف بھی کی گئیں۔ان تحقیقات کی روشنی میں 600 کے قریب غیر ملکیوں کو جعلی دستاویزات پر ویزے جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور پاسپورٹ آفس کا کہنا ہے کہ ویزے وزارت داخلہ کے افسروں کی ہدایت پر ویزے دئیے جاتے تھے۔اس سے پہلے وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے پہلی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔

انکشاف

مزید :

پشاورصفحہ آخر -