سابقہ عداوت پر فائرنگ کر کے  ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

  سابقہ عداوت پر فائرنگ کر کے  ایک شخص کو قتل کر دیا گیا

  

صوابی(بیورورپورٹ) سابقہ عداوت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ محمد صادق سکنہ ترکئی نے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گدون آمازئی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ حکیم شاہ اور اس کے بیٹے آمان اللہ ساکنان حکیم آباد نوشہرہ نے مبینہ طور پر  ان پر اور ان کے بھائی یوسف علی پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ان کا بھائی یوسف علی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا وجہ قتل سابقہ عناد بیان کی ہے۔ آئی ڈی ایس پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -