سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی پنشن روکنے کا نوٹیفکیشن معطل 

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی پنشن روکنے کا نوٹیفکیشن معطل 

  

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی پنشن روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کر تے ہوئے دور ان سماعت عدالت نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو کیس پر نظرثانی کا حکم دیدیا ۔ سر کاری وکیل نے کہا جواب جمع کرنے کیلئے چار ہفتے چاہییں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اس میں جواب کی ضرورت نہیں، آپ کسی کی پنشن روک سکتے ہیں؟، کس قانون کے تحت پنشن روکی۔ نمائندہ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے بتایا سی ایس آر 420 ون کے تحت انکی پنشن روکی گئی۔عدالت نے نمائندہ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کو قانون پڑھنے کا حکم دیا۔ سر کار ی وکیل نے کہا بشیر میمن نے نوکری سے استعفیٰ دیا تھا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا استعفیٰ دینے پر پابندی ہے؟۔ چیف جسٹس نے کہا  درخواست گزار کا استعفیٰ منظور کرلیا، پنشن کی ڈاکیومنٹس مکمل ہوگئے تو پنشن کیسے روکی، نمائندہ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس سے پوچھا کیا آج تک کسی بڑے افسر کی پنشن روکی گئی ہے؟۔ دور ان سماعت عدالت نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا عدالت کو صرف قانون کا بتائیں کس قانون کے تحت پنشن ادائیگی روکی گئی، جس قانون کا آپ حوالہ دے رہے اس کے تحت تو آپ پنشن روک نہیں سکتے، آپ کیساتھ یہ کون ہے کیا یہ آپ کے آفس کے کرتے دھرتے ہیں۔ کیوں ناں ان لوگوں کیخلاف کارروائی نہ کی جائے، یہ عدالت پنشن روکنے کی نوٹیفکیشن معطل کرتی ہے، دس دنوں کے اندر کیس پر نظرثانی کریں اور جواب جمع کرائیں، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 10 دن تک ملتوی کردی۔

نوٹیفکیشن معطل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -