سرحدچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات

سرحدچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سرحدچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات برائے سال 2020-21 کیلئے کارپوریٹ گروپ کی 5خالی نشستوں  ایسوسی ایٹ گروپ کی 5خالی نشستوں اور  ایگزیکٹو کمیٹی میں خواتین کی ایک مخصوص نشست پر بزنس مین فورم کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔انتخابات کیلئے قائم الیکشن کمیشن نے ان 11امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس ملک نیاز احمد کی زیر صدات گذشتہ روزچیمبر ہاس میں منعقدہوا۔ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی میں کارپوریٹ گروپ کی5 خالی نشستوں کیلئے13 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے ملک محسن سجاد زرک خان منظور الہی فضل مقیم اور احمد مصطفی کو بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبرمنتخب قرار دیدیا۔ اسی طرح سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی میں ایسوسی ایٹ گروپ کی5 خالی نشستوں کیلئے20 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے گئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے وقار احمد محمد طارق محمد فاروق ظہور خان اور اورنگزیب کو بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن نے سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی میں خواتین کی مخصوص نشست پرمحترمہ عافیہ ولایت شاہ  کے مقابلے میں کسی دوسری ممبر کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کے بعد انہیں بھی بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -