ضلع دیر لوئیر میں کورونا وائرس کے بعد ڈینگی نے سر اٹھا لیا

  ضلع دیر لوئیر میں کورونا وائرس کے بعد ڈینگی نے سر اٹھا لیا

  

 تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ضلع دیر لوئیر میں کورونا وائرس کے بعد ڈینگی نے سر اٹھا لیا، تین افراد میں ڈئینگی کی تصدیق ہوگئی،تینوں مریض کی ٹریول ہسٹری ہے،مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ڈئینگی وارڈ میں علاج کیلئے داخل کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے بعد ضلع میں ڈئینگی بخار نے سر اٹھا لیا ضلع میں ابتدائی طورپر تین افراد میں ڈئینگی بخار کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں ذاکر  خان عمر تقریبا 40سال ولد عیسیٰ خان سکنہ کوٹکے مایارمحمد رازق ولد فضل نبی عمر تقریبا 22سال سکنہ باغ دوشخیل اور نجیب اللہ ولد عادل رحمن عمر تقریبا 15سا ل سکنہ زیمدارہ میدان شامل ہے محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق ذاکر خان پشاور جبکہ محمد رازق اور نجیب اللہ حال ہی میں کراچی سے ائے ہوئے ہیں زرائع کے مطابق محمد رازق اور نجیب اللہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں قائم ڈئینگی وارڈ میں زیر علاج ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -