پاکستان اور چین دوطرفہ تعاون برقرار رکھیں گے، چینی نائب وزیر خارجہ

  پاکستان اور چین دوطرفہ تعاون برقرار رکھیں گے، چینی نائب وزیر خارجہ

  

بیجنگ( آئی این پی) چین کے نائب وزیر خارجہ لو زوہوئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوطرفہ تعاون کو اعلی سطح کو برقرار رکھیں گے،  فریقین کو ہر سطح پر تبادلے کو مضبوط بنانا چاہئے، وبائی مرض سے متعلق تعاون کو گہرا، سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دینا چاہئے۔بدھ کو  چین کے نائب وزیر خارجہ لو زوہوئی نے  پاکستانی سفیر معین الحق سے ملاقات کی اور چین پاکستان تعلقات اور اعلی سطح پر مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں      لو نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین  سدا بہار  تعاون میں کوویڈ 19    اور دیگر  پریشانیوں کے باوجود اعلی سطح پر فروغ  جاری ر ہا،چین اور پاکستان دونوں ممالک کے رہنماؤں  کے  اتفاق رائے اور چین پا ک  وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک  مذاکرات  کے نتائج پر عمل درآمد کریں۔  فریقین کو ہر سطح پر تبادلے کو مضبوط بنانا چاہئے، وبائی مرض سے متعلق تعاون کو  گہرا، سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دینا چاہئے۔ دونوں ممالک کو بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے اور آئندہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے اچھے منصوبے بنا نے چاہے تاکہ باہمی رشتوں کو زیادہ سے زیادہ ترقی کے لئے آگے بڑھایا جاسکے۔  سفیر معین الحق نے کہا کہ چین  میں  سفیر  ہونا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین بے مثال  " آہنی دوست" ہیں۔ پاکستان اپنے بنیادی مفادات سے متعلق تمام امور پر چین کی بھر پور حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان نے چین کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کی ہے کہ وہ اس وبا سے لڑنے اور ترقی کو دوبارہ شروع کرنے میں پیش پیش رہے۔ پاکستان چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات کو بروئے کار لایا جاسکے اور دوطرفہ تعلقات کو اعلی سطح پر فروغ  دیا جاسکے۔ لو اور حق نے چین اور پاکستان کے مابین سزا یافتہ افراد کی منتقلی سے متعلق معاہدے کا تبادلہ کیا۔

نائب وزیر خارجہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -