ایبٹ آباد،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 13 دکانداروں کو جرمانے
پشاور(سٹاف رپورٹر)دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث کی خصوصی ہدایات پر بلا تفریق سخت کاروائی کے احکامات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے بلال ٹاون میں کاروائی کی۔ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد، خالص اور معیاری اشیاء خورد و نوش، ملاوٹ سے پاک دودھ، دہی اور گوشت کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا۔ کاروائی کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 13 دکانداروں پر جرمانہ اور 01 پر FIRدرج کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا گیا۔اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی جانب سے کھلے سگریٹ، چھالیہ اور گھٹکہ کی فروخت پر پابندی کی خلاف ورزی پر بھی 04 دکانداروں کے خلاف کاروائی اور جرمانہ کیا گیا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شکایات اور قیمتی آرا سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ضلعی کنٹرول روم: 09929310553