ڈی سی کی زیر صدارت پولیو مہم  کے حوالے سے اجلاس

  ڈی سی کی زیر صدارت پولیو مہم  کے حوالے سے اجلاس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے آج مورخہ 16.09.2020 کو پولیو ٹیپیک میٹنگ کی صدارت کر رہی ہے۔میٹنگ میں پولیو ڈسٹرکٹ ھیلتھ کمیونیکیشن آفیسر بخت زمان، یو سی ایم اوز اور محکمہ صحت کے عملہ نے میٹنگ میں شرکت کی. میٹنگ میں آنے والے پولیو مہم کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور در پیش مسائل پر بات چیت کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے 05 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور منفی پراپگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بچوں کی صحت اورروشن مستقبل کے لیے انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔مہم کی کامیابی کیلئے کء ٹیمیں تشکیل دی گء۔مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -