نوشہرہ،درجنوں خاندان پی پی سے مستعفی،پی ٹی آئی میں شمولیت 

      نوشہرہ،درجنوں خاندان پی پی سے مستعفی،پی ٹی آئی میں شمولیت 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ، حلقہ پی کے 63میں پاکستان پیپلز پارٹی کو دھچکا قاضی فہیم الحق نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان اس سلسلے میں چیف آف قاضیان قاضی فہیم الحق نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی موجودگی میں اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، فرزند پرویز خان خٹک اسحاق خٹک، امیدورا حلقہ پی کے 63میاں عمر کاکا خیل،ملک افتاب احمد خان، قاضی سریر الحق، قاضی بشیر الحق، قاضی مقصود الحق، قاضی علی زیب، اور دیگر ممبران قاضی فیملی بھی موجو دتھے اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت علاقے کی ترقی کے سوا کچھ نہیں ہے آج اپنی کارکردگی سے پو رے ضلع نوشہرہ میں ایک مقام بنا دیا ہے نوشہرہ بھر کے عوام نے دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کردی ہے اور شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے عوام جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں جس سے ہمارے سیاسی مخالفین کے اوسان خطا ہو گئے ہیں اور ضلع نوشہرہ کے عوام کا پاکستان تحریک انصاف اور پرویزخان خٹک پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت پی ٹی آئی کا ضلع نوشہرہ میں دو مرتبہ کلین سویپ ہے پرویز خان خٹک نے مزید کہا کہ اس صوبے میں اپنی پانچ سالہ دور اقتدار کے دوران ادروں میں اصلاحات کئے پولیس، تھانہ ار پٹواری کلچر کا خاتمہ کرکے ایک نئے دور کا اغاز کر دیا اور اس نئے دور کے شروع ہوتے ہی کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا جس سے ان کرپٹ عناصر کی چیخیں نکل گئیں انہوں نے کہا کہ نہ خود کرپٹ ہوں اور نہ دوسروں کو کرپشن کرنے دیتا ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -