اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے،ڈی ای او

  اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے،ڈی ای او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ملاکنڈ ہدایت اللہ، اے ایس ڈی او محمد اسحاق اوراے ڈی او پی اینڈ ڈی الطاف حسین کے ہمراہ سکولز کھلنے کے بعد ایس او پیز پر عمل در آمد کا جائزہ لینے کے لئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ کا دورہ کیا اور کرونا سے حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے ہدایات دئیے۔اس دوران انہوں نے پیرنٹس ٹیچرز کمیٹی کے چیئرمین محمد سلیم، ممبران ساجد حسین مشوانی اور ماسٹر شیر علی خان سمیت سکول پرنسپل حیات محمد اور سٹاف کیساتھ خصوصی میٹنگ کی جس کے دوران سکول میں درپیش مسائل پر خصوصی بحث کی گئی۔ ڈی ای او ہدایت اللہ نے ہدایت کی کہ جو طلبا سکول میں داخلے سے رہ گئے ہیں انہیں سکول میں داخلہ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ آج کے یہی بچے ہمارے روشن مستقبل اور ملکی استحکام کے ضامن ہیں اس لئے کوشش کی جائے کہ کوئی بچہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ سکے۔ اس دوران پرنسپل حیات محمد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو سکول میں کمروں اورٹیچرز سٹاف کی کمی کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں خصوصی طور پر آساتذہ کی کمی کو پوراکرنے اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ نونہالان قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں مشکلات کا سامنانہ ہوں۔