مریم نواز کوانکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے بھیجے گئے نوٹس پرتاحکم ثانی عملدرآمد روک دیا

        مریم نواز کوانکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے بھیجے گئے نوٹس پرتاحکم ثانی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد امیٹر بھٹی اور مسٹرجسٹس عاطر محمودپرمشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کوانکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے بھیجے گئے نوٹس پرتاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا فاضل بنچ نے مریم نواز کی درخواست پروفاقی حکومت،ایف بی آر اور ڈی سی ان لینڈ ریونیو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیاہے،فاضل بنچ نے ایف بی آر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت یہ نوٹس دیئے گئے؟ بادی النظر میں جس قانون کے تحت نوٹس دیئے گئے ہیں وہ قانون ختم ہو چکا ہے،آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت کی معاونت کی جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان لینڈ ریونیو نے غیر قانونی طور پران کومنقولہ پراپرٹی پر ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹس دے دیئے ہیں،بھیجے گئے نوٹس سیاسی بنیادوں پر ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ ان نوٹس کو آغیر قانونی قرار دیا جائے،درخواست میں انکم سپورٹ لیوی ایکٹ 2013 ء کوبھی آئین سے متصادم قراردے کرکالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عملدرآمد روک 

چیف جسٹس نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -