نصرت شہباز، سلمان، ہارون یوسف اور رابعہ عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری 

نصرت شہباز، سلمان، ہارون یوسف اور رابعہ عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری 

  

  لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے میاں شہباز شریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ریفرنس کیس کاتحریری حکم جاری کردیاہے،جس میں سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں اورعدالت کی جانب سے وزارت خارجہ سے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ طلب کی گئی ہے جبکہ نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔عدالتی تحریری حکم میں کہا گیاہے کہ تعمیل کنندہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین بیرون ملک فرار ہوگئیں ہیں عدالت نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے،جوریہ علی نے حاضری معافی کی درخواست کی کہ حمزہ شہباز کو کرونا وائرس کے دوران جیل میں ملاقات کی،جویریہ علی نے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے سمپل لیبارٹری بھیج دیا ہے،جویریہ علی کی جانب سے حاضری معافی کی ایک دن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔جیل ڈاکٹر امجد علی کے مطابق حمزہ شہباز کو کرونا وائرس ہوچکا ہے،حمزہ شہباز کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کیں جائیں۔

وارنٹ گرفتاری

مزید :

صفحہ آخر -