نوشہرہ،پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،ڈی سی رضا اوزگن

نوشہرہ،پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،ڈی سی رضا اوزگن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن نے کہا ہے کہ آنے والے 5روزہ انسدادپولیو مہم میں نوشہرہ کے عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں پولیو وائرس خطے میں سراٹھاسکتاہے۔پوری دنیا سے پولیووائرس کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان واحد وہ ملک ہے کہ جس میں اب بھی پولیو وائرس کے اثرات موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پولیو مہم بارے منعقد ہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ صحت نوشہرہ، محکمہ تعلیم اور محکمہ پولیس کے افسران سمیت ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور این جی اوز کے نمائندگان موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ میں میں 21ستمبر سے 25ستمبر تک انسداد پولیو مہم کا اغاز کیا جا رہا ہے جس کی تمام تر انتظامات مکمل کر دئیے گئے ہیں اس 5روزہ مہم میں تقریباً 2لاکھ63ہزاربچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ڈی سی نوشہرہ نے میڈیا نمائندوں، علما ء کرام، اساتذہ سمیت والدین کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس 5روزہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پولیو فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔