رستم پولیس نے دکانوں سے چوری  کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

رستم پولیس نے دکانوں سے چوری  کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

  

رستم(نمائندہ پاکستان)رستم پولیس نے دکانوں سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ ایک لاکھ 62 ہزار نقد رقم، ایک عدد لیپ ٹاپ، واردات میں استعمال ہونے والا مختلف فیول ٹینکیوں سمیت موٹر سائیکل بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رمضان المبارک کے مہینے میں موبائل اور ایزی پیسہ کے دکانات سے چوری کرنے والا شاطر چور تھانہ رستم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، ضلع سوات مینگورہ سے تعلق رکھنے والا ملزم ظہور الاسلام ولد نور الاسلام رمضان کے مہینے میں نماز کے اوقات کے دوران مختلف علاقوں میں دکانوں سے چوری کر کے رفوچکر ہوجاتا تھا اور واردات کے بعد شاطر چور اپنے ہنڈا 125موٹر سائیکل کی فیول ٹینکی تبدیل کرکے دوسرے واردات کیلئے تیار کرتا تھا جس کو پکڑنا پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں تھا ان وارداتوں کے ایف آئی آر تھانہ رستم سمیت دیگر تھانہ جات میں بھی نا معلوم ملزم/ ملزمان کے خلاف درج کئے گئے تھے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے ان وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی رورل سرکل عدنان اعظم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رستم ولایت شاہ اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم ظہور الاسلام تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی نشاندہی پر مال مسروقہ 01 لاکھ 62 ہزار نقد رقم، ایک عدد لیپ ٹاپ اور واردات میں استعمال ہونے والے فیول ٹینکیوں سمیت 125سی سی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -