حکومت نے عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا، حافظ حسین احمد

 حکومت نے عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا، حافظ حسین احمد

  

اوکاڑہ (آن لائن) اپوزیشن کی اے پی سی سے پہلے ہی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول رہے ہیں،حکومتی وزرا اے پی سی کے متعلق ایسے بیانات دے رہے ہیں جس سے محسوس ہورہا ہے کہ انکے ہوش وحواس اڑرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے میڈیا سیل سے ٹیلفونک رابطہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاموجودہ حکومت زندگی کے ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اس حکومت نے عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیاہے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ پاکستان میں قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا صرف قوم کو چپ کروانے اور وقت گزارنے کیلئے نئے نئے بیانات داغے جاتے ہیں۔اس سوال پر کہ وزیر اعظم نے تجویز دی ہے کہ ملزمان کو نامرد بنا دیا جائے اس پر حافظ حسین احمد نے کہا کہ وہ کام کیوں نہیں کرتے جس کا اسلام میں حکم ہے۔اسلام ایسے مجرموں کو سنگسارکرنے کا حکم دیتا ہے ریاست مدینہ میں اس سزا کے بارے میں جو حکم ہے اسکو بجا لاؤ تاکہ لوگوں کو عبرت حاصل ہو۔ 

حافظ حسین احمد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -