ملائیشیا کے قومی دن پر پاکستانیوں کی خصوصی تقاریب، کھانوں کا اہتمام کیا

ملائیشیا کے قومی دن پر پاکستانیوں کی خصوصی تقاریب، کھانوں کا اہتمام کیا

  

کوالا لمپور (فاروق ڈوگر) ملائیشیا کے قومی دن کے موقعے پر ملائیشیا میں موجود پاکستانیوں نے بھی ملائیشیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مختلف تقاریب منعقد کیں۔ سراؤ راشید اورمحمد شاہد نے اپنے چند دوستوں کو اپنی گھر کھا نے نے پر بلایا جس میں پاکستانی کھانوں کا اہتمام کیا گیا جن میں مٹن بریانی چکن شنواری تکے، چنا چاٹ، رشین سالٹ، رس ملائی کٹس اور کسٹرڈ انتہائی نفیس بنے ہوئے تھے جنہیں تمام احباب نے پڑھے شوق سے کھایا اور گھر لے جانے کا بھی انتظام تھا۔ آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی ٹی ٹی آیس جے گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ایم ایس اطہر قر یشی نے ملیشیا کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی اور دنیا بھر کے عالمی اسلامی ممالک کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل کیا۔تقریب میں ملیشیا کے مشور بزنس میں سردار خرّم عباسی،روزنامہ پاکستان ملیشیا کے نمائندے ملک فاروق ڈوگر، کمال خان،محمد علی بھائی، احمد سعید نصیر احمد نصیر الدین چوہدری،نوید رضا زاہد، میزبان محمد شاہد اور مہمان خصوصی اطہر قریشی کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

قومی دن 

مزید :

صفحہ آخر -