چین پاکستان کا پرکھاہوا دوست، دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات ہیں: شفقت محمود 

  چین پاکستان کا پرکھاہوا دوست، دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے پر آئرن برادر چین پاکستان کو 'اہم رہنمائی' فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستان سدا بہار دوست چین سے تجاویز مانگ رہا ہے کیونکہ بیجنگ کو کووڈ19کو شکست دینے کے بعد زیادہ تجربہ حاصل ہے۔ غیر معمولی عزم کے ساتھ کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد چین نے لاکھوں بچوں کو معمول کی تعلیم دوبارہ شروع کرنے کیلئے سکولوں میں واپس بھیجا۔ انہوں نے کہا ہم نے وبائی امراض کیخلاف بہت اچھا کام کیا ہے لیکن ہمارے پاس چین جیسے وسائل نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے ملک کو درپیش موجودہ چیلنجوں کے حل میں چین کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا پرکھا ہوا دوست ہے۔انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب اور مستحکم ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام سے تعلقات اچھے ہیں۔ پاکستان کو چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھنا پڑا۔ وزیر نے اس بات کی تعریف کی کہ چین نے گذشتہ 40 سالوں سے اپنے 100 ملین لوگوں کو غربت سے نکالنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم چین کی دوستی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وہ انتہائی شکر گزار ہیں اور ہم ان کی مدد سے ترقی کر سکتے ہیں۔
شفقت محمود