سانحہ موٹروے کے مرکزی مجرم کا گرفتار نہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے، پلوشہ خان 

   سانحہ موٹروے کے مرکزی مجرم کا گرفتار نہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے، پلوشہ خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سانحہ موٹروے کے مرکزی مجرم کا گرفتار نہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے۔ اپنے بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ تبدیلی سرکار قوم کو سہمی ہوئی قوم بنانا چاہتی ہے، سانحہ موٹروے کے مرکزی مجرم کا گرفتار نہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے۔پلوشہ خان نے کہاکہ مہنگائی اور معاشی بدحالی نے عوام کو فاقہ کشی کے خوف میں مبتلا کردیا ہے، آٹے، دال، گھی اور سبزی کی قیمتیں عوام سے جینے امنگ چھین رہی ہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگ شوگر اور بلڈ پریشر کی ادویات خرید نہیں سکتے، انصاف صحت کارڈ بہت بڑا فراڈ ہے 
 پلوشہ خان 

مزید :

صفحہ آخر -