پنجاب کا بلدیاتی نظام  عوام کو نچلی سطح پر بااختیار بنائے گا،راجہ بشارت

 پنجاب کا بلدیاتی نظام  عوام کو نچلی سطح پر بااختیار بنائے گا،راجہ بشارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب کا بلدیاتی نظام وزیر اعظم کا ویژن ہے جو عوام کو نچلی سطح پربا اختیار بنائے گا وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کی تیاری میں بھرپوررہنمائی کی ہے قانون کی تیاری میں خیبر پختونخوا ہ حکومت، اپوزیشن اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی سابقہ بلدیاتی نظاموں کے مقابلے میں یہ نظام عوام کے وفاقی، صوبائی اور مقامی نمائندوں کے مابین اختیارات کی کھینچا تانی کو کم کرتا ہے ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی میں پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون پر سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،اراکین پنجاب اسمبلی، سرکاری افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے  پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019  پرسیکرٹری بلدیات نے شرکاء کو بریفنگ دی   اس موقع پر شرکاء نے جامع مشاورت اور اپنی تجاویز بھی دیں وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ انقلابی تبدیلیوں کے حوالے سے جنوبی ایشیا ء میں پہلا بلدیاتی نظام لایا جارہا ہے جس میں عوام براہ راست میئر منتخب کریں گے نئے نظام کے تحت ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کو میٹرو پولٹن بنایا جا رہا ہے پنجا ب لوکل گورنمنٹ کمیشن میں اپوزیشن کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے راجہ بشارت نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد افسران کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی سیکرٹری بلدیاتی ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومت کی سنجیدہ کوشش ہے کہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے بلدیاتی نظام کو پیپر لیس اور شفاف بنا رہے ہیں ووٹرز،امیدواروں اوربلدیاتی ملازمین کی تربیت اور آگاہی کے لیے جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ شرکا ء کی طرف سے امیدوار کی عمر 25 سال سے کم کر کے 21 سال اور خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی تجاویز دی گئیں۔
راجہ بشارت 

مزید :

صفحہ آخر -