پی آئی اے کے 141پائلٹس میں سے 18  کے لائسنس جعلی نکلے

پی آئی اے کے 141پائلٹس میں سے 18  کے لائسنس جعلی نکلے

  

 اسلام آباد(آئی این پی) مشکوک لائسنس کی تحقیقات میں 262پائلٹس میں سے 180 پائلٹس کے لائسنس کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، پی آئی اے کے 141پائلٹس میں سے18 پائلٹس کے لائسنس جعلی نکلے۔ تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے مشکوک لائسنس کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں، ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ 262 پائلٹس میں سے 180پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دیئے گئے ہیں، صرف 82پائلٹس کے لائسنس میں جعل سازی ثابت ہو ئی۔ ذرائع کے مطابق 50پائلٹس کے لائسنس کے کمپیوٹر امتحان میں جعل سازی پکڑی گئی جبکہ 32پائلٹس کے اے ٹی پی ایل لائسنس جعلی نکلے، جعلی لائسنس پر28پائلٹس کے لائسنس پہلے منسوخ کیے گئے۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعدمزید 22 پائلٹس کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، پی آئی اے کے141پائلٹس میں سے18پائلٹس کے لائسنس جعلی نکلے۔

پی آئی اے 

مزید :

صفحہ آخر -