جمعیت اہلحدیث کا  اسلامی حدود کے نفاذ کی تحریک چلانے کا اعلان 

   جمعیت اہلحدیث کا  اسلامی حدود کے نفاذ کی تحریک چلانے کا اعلان 

  

لاہور(این این آئی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب نے آئین پاکستان میں درج اسلامی حدودوتعزیرات کے نفاذ کی تحریک چلانے کا اعلان کردیا تحریک کے تحت سیمینارز، جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی اوراس موضوع کے تحت مساجد میں جمعہ کے خطبات دئیے جائیں گے اس امر کا فیصلہ مرکزاہلحدیث 106راوی روڈ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت امیر پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی نے کی ناظم اعلی پنجاب حافظ محمد یونس آزاد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اجلاس میں مرکزی امیر سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر اور مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ہدایت پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی سطح پر عوام میں اسلامی حدود وتعزیرات کی اہمیت بارے شعور بیدار کیا جائے گا۔اس سلسلے میں آگاہی مہم شروع کی جائے گیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ حدود کے قوانین عورتوں کے محافظ ہیں وزیر اعظم کی طرف سے مردانہ اعضا کا ٹنے کی سزا غیر فطری اور غیر شرعی ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں، حدود اللہ کے تحت بدکار ی کی سزا کوڑے یا رجم ہے،حاکم وقت کو اپنی طرف سے غیر فطری سزاں کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ این جی اوز کی جو خواتین حدود آرڈیننس کی مخالفت اور خاتمہ کیلئے متحرک ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ عورتوں کے حقوق کی آواز ضرور بلندکریں۔ا جلاس سے مولانا نعیم بٹ،حافظ عبدالحمید عامر، مولانا سید سبطین شاہ نقوی، مولانا قاری صہیب میر محمدی،حاجی نواز مغل  ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

جمعیت اہلحدیث

مزید :

صفحہ آخر -