ملکی مفاد کی خاطر فٹیف کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے: رحمان ملک 

      ملکی مفاد کی خاطر فٹیف کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے: رحمان ملک 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ملک کے مفاد کی خاطر ایف اے ٹی ایف کیلئے ضروری قانون سازی کی ضرورت ہے۔ تمام پارلیمنٹرین کی کوشش ہے کہ ایسی قانون سازی عمل میں لائی جائے جس سے ملک وقوم کو فائدہ ہو۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاو س میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سجاد حسین طور ی کی جانب سے 15ستمبر 2020کو سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے انسداد دہشت گردی (تھرڈ ترمیمی) بل 2020کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ملک کی مفاد کی خاطر ایف اے ٹی ایف کیلئے ضروری قانون سازی کی ضرورت ہے البتہ یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے کون سی قانون سازی کی ضرورت ہے قائمہ کمیٹی کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے وصول شدہ خط بھی فراہم کیا جائے تمام پارلیمنٹرین کی کوشش ہے کہ ایسی قانون سازی عمل میں لائی جائے جس سے ملک وقوم کو فائدہ ہو اور کسی بے گناہ کیخلاف استعمال نہ ہو سکے۔ قائمہ کمیٹی نے بل کا تفصیل سے جائزہ لیا سینیٹر شیریں رحمن نے بل کے حوالے سے تین ترامیم پیش کیں جیسے اراکین کمیٹی کی اکثریت نے مسترد کیا اور کثریت رائے سے قائمہ کمیٹی نے قومی اسمبلی سے پاس شدہ بل کو منظور کر لیا۔ 

رحمن ملک 

مزید :

صفحہ آخر -