جماعت الدعوۃ کی 907اور جیش محمد کی 57املاک کو منجمد کیا گیا: حکومت 

  جماعت الدعوۃ کی 907اور جیش محمد کی 57املاک کو منجمد کیا گیا: حکومت 

  

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ جماعت الدعوۃ کی 907 اور جیش محمد کی 57 املاک کو منجمد کیا گیا ہے،صوبوں کے محکمہ داخلہ نے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل (منجمد اور ضبطگی) حکمنامہ 2019 کے تحت کالعدم تنظیموں کی املاک کو منجمد کیا ہے،حکومت چاہتی ہے مدرسہ سٹرکچر کو مضبوط کریں،حکومت مدرسوں کی مکمل سرپرستی کرنا چاہتی ہے،بہت ساری آئی این جی اوز بند کی جاچکی ہیں،این جی آوز کو کوئی کھلی چھوٹ نہیں ہے،یہ ڈکٹیشن لینے والی حکومت نہیں ہے،فریٹ ٹرین نقصان میں نہیں ہے، کافی عرصہ سے منافع میں چل رہی ہے،ریلوے کا خسارا 36 بلین کا تھا ہم نے 32 ارب پر خسارا لایا، کویڈ 19 کے دوران خسارا بڑھا،ریلوے کا خسارا 36 بلین کا تھا ہم نے کم کر کے 32 ارب پر خسارا لایا، کویڈ 19 کے دوران خسارا بڑھا،اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے لیئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کو ہائیر کیا جارہا ہے، دو مہینے میں کنسلٹنٹس ہائیر ہو کر کام شروع کر دیں گے،ان خیالات کا اظہار بدھ کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے تحریری جواب اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔بچوں سے زیادتی کے واقعات سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان کو بتایا گیا اس طرح کے واقعات میں مظلوم کی فیملی کو راضی نامے کے لیئے مجبور کر دیا جاتا ہے،وزیراعظم سزائے موت کے حق میں ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی رائے ہے کہ سخت سے سخت سزا دی جائے، علی محمد خان نے کہا کہ ہمیں کسی کے کلچر، زبان سے متاثر ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ صوبوں کے محکمہ داخلہ نے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل (منجمد اور ضبطگی) حکمنامہ 2019 کے تحت کالعدم تنظیموں کی املاک کو منجمد کیا ہے، یو این کی جانب سے نامزد کردہ اداروں کو منجمد کیا گیا ہے،جیش محمد کی 57 اور جماعت الدعو کی 907 املاک کو منجمد کیا گیا،جماعت الدعو کے 76 اسکولز، 4 کالجز، 330 مساجد اور مدارس، 186 ڈسپنسریوں، 15 ہسپتالوں، 262 ایمبولینسوں، 1میت گاڑی کو منجمد کیا گیا،جماعت الدعو کی 10 کشتیاں، 3 ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس، 17 عمارات اور اراضی، 1 پلاٹ، 1 زرعی زمین اور 2 موٹر سائیکل بھی منجمد کیئے گئے،جیش محمد کے 53 مدارس اور مساجد، 2 ڈسپنسریوں اور 2 ایمبولینسوں کو منجمد کیا گیا،پنجاب میں جماعت الدعو کی 611 اور جیش محمد کی 8 املاک منجمد کی گئیں،سندھ میں جماعت الدعو کی 80 اور جیش محمد کی 3 املاک منجمد کی گئیں،خیبر پختونخوا میں جماعت الدعو کی 108 اور جیش محمد کی 29 املاک کو منجمد کیا گیا،بلوچستان میں جماعت الدعو کی 30 اور جیش محمد کی 1 املاک کو منجمد کیا گیا،اسلام آباد میں جماعت الدعو کی17 اور جیش محمد کی 4 املاک کو منجمد کیا گیا، آزاد کمشیر میں جماعت الدعو کی 61 اور جیش محمد کی 12 املاک کو منجمد کیا گیا،علی محمد خان نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے مدرسہ سٹرکچر کو مضبوط کریں،بہت ساری آئی این جی اوز بندکی جاچکی ہیں،این جی آوز کو کوئی کھلی چھوٹ نہیں ہے،یہ ڈکٹیشن لینے والی حکومت نہیں ہے فریزنگ آرڈرز نواز شریف کی حکومت کے دور میں بھی آئے، ہمیں کوئی شوق نہیں ہے کسی مدرسے کو بند کرنے کا، علی محمد خان نے کہا کہ حکومت مدرسوں کی مکمل سرپرستی کرنا چاہتی ہے،بہرہ مند تنگی کے سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ گرین بیلٹ کے بارے میں وزیر اعظم فکر مند رہتے ہیں، گرین بیلٹس کو بچایا جارہا ہے، اسلام آباد کے ماسٹر پلان لیئے کے لیئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کو ہائیر کیا جارہا ہے، دو مہینے میں کنسلٹنٹس ہائیر ہو کر کام شروع کر دیں،سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایوان کو بتایا کہ کوشش یہی ہے ایسے پروگرام نشر کیئے جائیں جو عوام فیملی کے ساتھ بیٹھ کر بھی دیکھ سکیں،ریجنل زبانیں اہم ہیں، سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ فریٹ ٹرین نقصان میں نہیں ہے، ریلوے کا خسارا 36 بلین کا تھا ہم نے کم کر کے 32 ارب پر خسارا لایا، کویڈ 19 کے دوران خسارا بڑھا۔

وفقہ سوالات

مزید :

صفحہ آخر -