ہوپ انتخابات،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع

ہوپ انتخابات،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے 19ستمبر کو 15 ایگزیکٹوممبران کے انتخاب کے لیے لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ سے امیدواران کی حتمی فہرست جاری، انتخابی مہم کا آخری اور فائنل راؤنڈ شروع امیدواران اور گروپوں نے18ستمبر کو منشور دینے کے لیے خصوصی عشائیوں اور ڈنر کا اعلان کر دیا الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی حتمی فہرست کے مطابق کراچی میں یونائٹیڈ اور فرینڈز پینل میں مقابلہ ہو گا یونائٹیڈ گروپ کی طرف سے یوسف پیروانی، ظفر خان، نذیر احمد امیدوار ہوں گے۔ فرینڈز پینل کی طرف سے حاجی یوسف، فرقان عبدالقادر، عفان ذیشان میدان میں ہیں۔اسلام آباد زون میں فاؤنڈر گروپ اور فرینڈز گروپ آمنے سامنے ہوں گے فرینڈز گروپ کی طرف سے چوہدری طاہر منظور، عبدالمجید ہزاروی، عمران خان جبکہ فاؤنڈر گروپ کی طرف سے غلام ربانی میاں، عرفان رشید اور انصر اقبال امیدوار ہوں گے۔ لاہور میں فاؤنڈر گروپ اور خدمت، یونائیٹڈ،جعفریہ الاؤنس کے درمیان جوڑ پڑے گا اتحاد کی طرف سے چوہدری بشیر، حافظ شفیق کاشف، عمران بھٹہ جبکہ فاؤنڈر گروپ کی طرف سے رانا شاہد نذیر، نبیل شاکر اور حاجی نعیم امیدوار ہوں گے۔ کوئٹہ میں جمال خان گر وپ اور ادوآغا گروپ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔جمال خان گروپ کی طرف سے محمد قاسم اور ناصر علی میدان میں ادو آغا اور قاضی سراج کی طرف سے قیمت خان واحد امیدوار ہیں 2نشستوں کیلئے 3امیدواروں کا مقابلہ ہو گا۔ 

 فائنل راؤنڈ شروع

مزید :

صفحہ آخر -