ضیوف الرحمن کی خدمت، حج آرگنائزر کے حقوق کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح 

ضیوف الرحمن کی خدمت، حج آرگنائزر کے حقوق کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح 

  

 لاہور(انٹر ویو، میاں اشفاق انجم، تصاویر، ایوب بشیر) سعودی حکومت کے کرونا کے خلاف موثر اقدامات قابل ستائش ہیں گاکا نے آج سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے 25ممالک کو فلائٹس آپریشن کی اجازت دے دی ہے سعودی وزارت الحج کی طرف سے عمرہ شروع کرنے کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ہوپ پنجاب کے 19ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں یونائٹیڈ، خدمت گروپ اتحاد کلین سویپ کرے گا۔ حاجی مقبول احمد، چوہدری عادل، علامہ محمد حسین اکبر، کو با صلاحیت اور ایماندار امیدوار دینے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ ضیوف الرحمن کی خدمت حج آرگنائزر کے حقوق کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے جنوبی پنجاب کے تمام حج آرگنائزر چوہدری بشیر احمد، عمران بھٹہ، حافظ شفق کاشف کو ووٹ دیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین مسارات گروپ چوہدری شہزاد پاکستان، سعودی عرب نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹر ویومیں کیا۔ انہوں نے ٹیپ نارتھ زون کے انتخابات میں بزنس مین پینلز کی تاریخ ساز کامیابی پر میاں عامر سعید اور ان کی ٹیم کو دلی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے ہوپ پنجاب کے انتخابات تو ہر سال ہوتے ہیں ہمارے لیے سب قابل احترام ہیں افسوس ناک پہلو یہ ہے حساب لینے اور دینے کی روایت نہیں ہے، یونائٹیڈ گروپ نے اگر گزشتہ 3سال کا حساب مانگا ہے تو غلط نہیں کیا ہمارے دوست جو اقتدار میں رہے ہیں وہ اڈٹ شدہ رپورٹ دے دیں، چوہدری شہزاد نے کہا جنوبی پنجاب کے ساتھ بھی گزشتہ کئی سال سے مذاق جاری ہے اس سال جنوبی پنجاب کے حج آرگنائزر کا متحد ہونا خوش آئند، ہمارا گروپ کامیاب ہو کر اے جی ایم کے تسلسل کو یقینی بنائے گاسعودیہ میں دفتر بنانے کے اعلان کو مذاق سمجھ رہیں، حالانکہ ہمارے تاریخ سے سب اگاہ ہیں ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں حج آرگنائزر جب ہمارے مہمان ہوتے ہیں تو طعام قیام ٹرانسپورٹ ہماری ذمہ داری ہوتی ہے پنجاب کے حج آرگنائزر ایک دفعہ اعتماد کر کے دیکھیں ہم مایوس نہیں کریں گے۔ 

چوہدری شہزاد

مزید :

صفحہ آخر -