سٹاک مارکیٹ تیسرے روز بھی مند ی  کا شکار، انڈیکس میں 249پوائنٹس کمی، ڈالر 20پیسے، سونا 300روپے تولہ مہنگا

سٹاک مارکیٹ تیسرے روز بھی مند ی  کا شکار، انڈیکس میں 249پوائنٹس کمی، ڈالر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز بھی شدید کاروباری اتار چڑھاؤ مندی کا رجحان غالب رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 42300 پوائنٹس سے گھٹ کر 42200 پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے30ارب روپے ڈوب گئے اور 60 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں  اس طرح گذشتہ دو دنوں کی مندی سے کے ایس ای100انڈیکس میں 249 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں تقریبا50ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہونے کے بعد ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس45545پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر بض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس 42ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 64.14پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 42346.42پوائنٹس سے کم ہو کر 42282.28پوائنٹس ہو گیا جبکہ 31.65پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17910.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30159.46پوائنٹس سے گھٹ کر30042.16پوائنٹس ہو گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب90کروڑ 71لاکھ90ہزار156روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب46ارب 74کروڑ70لاکھ 69ہزار529روپے سے گھٹ کر 79کھرب 15ارب 83کروڑ98لاکھ 79ہزار373روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 14ارب روپے مالیت کے 48کروڑ96لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو18ارب روپے مالیت کے66کروڑ28لاکھ 4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ  کو مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 148کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،250میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 7کروڑ5لاکھ،حیسکول پیٹرول 3کروڑ73لاکھ،دیوان سیمنٹ 2کروڑ81لاکھ،جہانگیر صدیق کمپنی2کروڑ59لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ2لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے ہینو پاک موٹرز کے بھاؤ میں 40.08روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت759.76روپے ہو گئی اسی طرح 25.85روپے کے اضافے سے یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت1621.50روپے ہو گئی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں 65.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکی حصص کی قیمت1724.80روپے ہو گئی اسی طرح40.50روپے کی کمی سے تھل انڈسریز کارپوریشن  کے حصص کی قیمت966.50روپے پر آ گئی۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.20روپے سے بڑھ کر166.30روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے بڑھ کر166.50روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے بڑھ کر166.10روپے اور قیمت فروخت166.40روپے سے بڑھ کر166.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 196.50روپے اور قیمت فروخت198.50روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 213.50روپے سے بڑھ کر214.50روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے بڑھ کر216.50روپے پر جا پہنچی۔عالمی مارکیٹ میں 2ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1965ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 300روپے کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1لاکھ15ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت257روپے کے اضافے سے 98ہزار594روپے ہو گئی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -