حکومت نے کاروبار میں آسانی کیلئے بے شمار اقدامات کئے، عثمان ڈار

   حکومت نے کاروبار میں آسانی کیلئے بے شمار اقدامات کئے، عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبار میں آسانی  پیداکرنے کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں، آئندہ دو سے تین ماہ میں کاروباری شعبے میں ٹیکسز مزید کم کئے جائیں گے  خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا 1000ارب کے کامیاب جوان پروگرام میں 25ارب روپے خواتین کیلئے ہیں عوام کے ٹیکس کے پیسے کی سیاسی بنیاد پر تقسیم نہیں کی جائے گی اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں کو وسائل تک رسائی حاصل نہ تھی اور کاروبار میں آسانی کیلئے ماضی کی حکومتوں نے کوئی اقدامات نہیں کئے، تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبار میں آسانی کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں  آئندہ دو سے تین ماہ میں کاروباری شعبے میں ٹیکسز مزید کم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت  کے بغیرکوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے 1000ارب کے کامیاب جوان پروگرام میں 25ارب روپے خواتین کیلئے ہیں عوام کے ٹیکس کے پیسے کی سیاسی بنیاد پر تقسیم نہیں کی جائے گی، پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا 10لاکھ روپے تک قرضہ نوجوانوں کو ان کی اپنی شخصی ضمانت پر دیا جائے گا معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وباء سے پہلے 1.3ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں  ایک ہزار کے قریب خواتین پروگرام سے مستفید ہو چکی ہیں، لاکھوں نوجوانوں نے وزیراعظم عمران خان کی آواز پر ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کی۔
عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -