کراچی:وقار مہدی کا عوامی شکایات پر بختاور فیملی پارک کا دورہ

کراچی:وقار مہدی کا عوامی شکایات پر بختاور فیملی پارک کا دورہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی  برائے چیف منسٹرانسپیکشن و انکوائریز وقار مہدی کا عوامی شکایات پر بختاور فیملی پارک بوٹ بیسن کا دورہ. وقار مہدی کا پارک کے حالت زار اور صفائی کے ناقص انتظامات اور شام کے وقت مناسب روشنی کا بندوبست نہ ہو نے پر سخت برہمی کا اظہار. ڈی سی جنوبی و ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ ارشاد سوڈھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس ساؤتھ عاصم احمد  کو موقع پر طلب کر لیا. معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا کہ بختاور پارک وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی فنڈز سے تعمیر کیا گیا تھا. ناقص انتظامات اور عملے کی غیر موجودگی کی وجہ سے پارک کی حالت خراب ہے.انہوں نے کہا کہ کلفٹن بلاک 5 کی فیملیز نے پارک آنا بند کر دیا ہے  انہوں نے واضح کیا کہ گھوسٹ اور غیر حاضر ملازمین کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا، ایک ہفتے میں پارک کو اصل حالت میں بحال کیا جائے. بچوں کے  جھولے اور سلائیڈز کی مرمت کا کام مکمل کیاجائے. ڈی سی ساؤتھ و ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ارشاد سوڈھر نے معاون خصوصی کو یقین دہانی کرائی کہ  ایک ہفتے کے اندر پارک کو بحال کیا جائے گا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی نے ڈائریکٹر پارکس ساؤتھ کو غیر حاضر عملے کے خلاف تادیبی  کارروائی کرتے ہوئے حکم دیا کہ  فوری طور پر پارک میں دو شفٹوں میں نیا عملہ تعینات کیا جائے. اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ کو بوٹ بیسن کی مرکزی شاہراہ مائی کلاچی روڈ پر اسٹریٹ لائٹس لگانے کی بھی ہدایت دی. انہوں نے کہا کہ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ پر رات دیر تک رش رہتا ہے، جبکہ کراچی پورٹ کی ہیوی گاڑیوں کی گزر گاہ ہے. اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے بالخصوص فیملیز کو پریشانی کا سامنا ہے

مزید :

صفحہ آخر -