کراچی:ایس ایم اسٹوڈیو اینڈ سلون کا شاندار افتتاح 

کراچی:ایس ایم اسٹوڈیو اینڈ سلون کا شاندار افتتاح 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایم اسٹوڈیو اینڈ سلون کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس میں بلاگرز‘ میڈیا‘ فیشن کی دنیا کے جگمگاتے ستاروں‘دوست احباب بشمول روحانہ اقبال‘ قمر نفیس‘  پینگ قریشی‘ مونا جے‘ اینجی مارشل‘ شمعہ جاوید، تلت شان، ماہرہ خان، ہاجرا خان‘ فاطمہ زارا ملک اور زوبیہ موتی بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب کے اہتمام میں کووڈ19کی تمام احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھا گیا جس کی وجہ سے مہمان بغیر کسی تعطل کے پانچ گھنٹوں تک تقریب کا حصہّ رہے اور کسی کو بھی ہجوم کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ایس ایم اسٹوڈیو اینڈ سلون کی روح رواں محترمہ شائستہ مرغوب ہیں۔ شائستہ مرغوب فیشن اور آرائش کی دنیا کا ایک انتہائی مستند نام ہے۔ آپ حسن آرائش کی دنیا میں گزشتہ18 سالوں سے میک اپ آرٹسٹ کی حیثیت سے جانی مانی جاتی ہیں۔شام کا آغاز پرہجوم ریڈ کارپٹ سے ہوا جہاں قائم میڈیا وال پر تصویر کھنچوانے کیلئے مہمان موجود تھے۔ربن کاٹنے کی رسم پی ایچ اے بی اے کی چیئرپرسن اور بانی مسز روحانہ اقبال نے کی‘ جنہیں ”خوبصورتی کی صنعت کی ماں“ کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اس موقع پر روحانہ اقبال نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا”اس سیلون کا افتتاح کرنا میرے لئے بے حد فخر اور خوشی کی بات ہے‘ خاص طور پر ایسے وقت میں جب کورونا نے بہت سے لوگوں کو اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور کردیا ہے ایک نئے سلون کا افتتاح تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔ میں شائستہ کو نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔“اس موقع پر شائستہ مرغوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا ”اس شعبے میں کئی سالوں تک محنت کرنے اور تجربہ حاصل کرنے کے بعد میں اپنے سلون کا آغازکرتے ہوئے نہایت مسرت محسوس کررہی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میں اپنے اس سلون کے ذریعے میں اپنے سالہا سال پرانے اور بھروسہ کرنے والے صارفین کی توقعات پر پورا اُترنے میں کامیاب رہوں گی۔“افتتاحی تقریب کی پی آر کی ذمہ داری اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے انجام دی۔

مزید :

صفحہ آخر -