کراچی: شارعِ فیصل پر مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

کراچی: شارعِ فیصل پر مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں شارعِ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی ڈکیت سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق نرسری کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلے میں ایک زخمی ڈکیت سمیت 3 ڈاکووں کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ڈکیت شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، 2 ڈکیت پولیس کو دیکھ کر رک گئے جبکہ ایک ڈکیت نے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس نے پیچھا کیا تو ملزم نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ملزم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -