کراچی: میمن گوٹھ میں آپریشن، مشکوک افراد زیر ِحراست

کراچی: میمن گوٹھ میں آپریشن، مشکوک افراد زیر ِحراست

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیر کے میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا ہے جس کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران علاقے کی گلیاں سیل کر کے گھر گھر کی تلاشی لی گئی۔آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، جس کے دوران مشکوک افرادکے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔آپریشن کے دوران مختلف اقسام کا اسلحہ، منشیات اور چوری کی موٹرسائیکلوں کے پارٹس بھی ملے ہیں جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -