بارشوں کے بعدسندھ کے لوگ تاحال ڈوبے ہوئے ہیں،خرم شیر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے عوام کو روٹی کپڑا مکان خود بنانے کا اہل بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہیکہ بارشیں ختم ہوگئیں مگر سندھ کے لوگ تاحال ڈوبے ہوئے ہیں،سندھ حکومت کا ریلیف آپریشن کرونا کی طرح رات کو جاری ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول نے دوروں میں لوگوں کی امداد کی بجائے بلدیاتی الیکشن کا چورن بیچا،فرزند زرداری اپنے والد کی داستان کرپشن بھی سندھ کے عوام کو بتائیں۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جس لیڈر کی ہر چیز جعلی ہو وہ دوسروں پر تنقید نہیں کرتے،فرزند زرداری بدین سے کھپرو تک جائیں، این ڈی ایم اے کے ٹینٹ اور نجی تنظیم کے دستر خوان نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کوروٹی کپڑا مکان خود بنانے کا اہل بنائیں گے،سندھ کے باشعور عوام کو امداد کی بجائے اپنے پاں پر کھڑا کریں گے،روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے،لوگوں کو سہولتیں ملیں گی۔