کراچی:حافظ احمد علی کے بہنوئی کو سپردخاک کردیا گیا
کراچی (پ ر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ احمد علی کے بہنوئی محمد صدیق چوہدری کی نماز جنازہ نارتھ کراچی فائیو سی ٹو کی بلال مسجد میں ادا کی گئی جس میں جے یو آئی کے رہنما مفتی احمد ولی ہزاروی،مولانا اقبال اللہ سمیت علماء کرام،سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معززین شہر نے بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی گئی۔بعد ازاں انہیں سرجانی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔سینئر صحافی خلیل قریشی نے بھی حافظ احمد علی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔