طفیل کیمیکل نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کا آغاز کردیا

طفیل کیمیکل نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کا آغاز کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں صنعتی کیمیکلز بنانے والے سب سے بڑے ادارے نے SAP سے اشتراک کر لیا ہے تاکہ SAP کے S\4 HANA کی تنصیب کی جا سکے جو کمپنی کی بڑے پیمانے پر بزنس ٹرانسفرمیشن کے عمل کا حصہ ہے۔طفیل کیمیکل انڈسٹریز لمیٹیڈ اور SAP کے عملدرآمد پارٹنرAbacus  نے کورونا وائرس کی وبا کے سبب حائل رکاوٹوں کے باوجود S\4 HANA  کورکے تمام اہم موڈیولز کو مقررہ وقت میں ریموٹلی نصب کردیا۔طفیل کیمیکل انڈسٹریز SAP سولیوشنز کے انتخاب سے قبل ایک خود ساختہ سسٹم استعمال کر رہے تھے۔ کمپنی نے SAP کی مینوفیکچرنگ اور کیمیکل کی صنعت میں صلاحیت اور تجربے کو دیکھتے ہوئے ان کے  ساتھ کام کرنے کا انتخاب کیا۔ SAP کے S\4 HANA کی تنصیب طفیل کیمیکل انڈسٹریز لمیٹیڈ کے عمل کو اپنے کاروباری طریقے کو معیاری بنانے، درست اور بروقت مینجمنٹ رپورٹنگ، مالیات کے معاملات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ آپریشنل اور کمرشل رجحانات کی بہتر بصیرت فراہم کرے گی۔ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کے دوران طفیل کیمیکل انڈسٹریز لمیٹیڈ کو امید ہے کہ وہ SAP سولیوشنز استعمال کرنے کے نتیجے میں سالانہ آپریشنل اخراجات کی مد میں 15 سے 20کروڑ کی بچت کر سکیں گے۔ اس بچت کے نتیجے میں اخراجات پر بہتر انداز میں قابو پایا جا سکے گا، مزید موثر طریقے سے انوینٹری مینجمنٹ ہو سکے گی، زیادہ متحرک انداز میں پیداوار اور پلانٹ کی مینٹیننس پر قابو پایا جا سکے گا اور بلنگ اور نقد رقم جمع کرنے کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے گا۔طفیل کیمیکل انڈسٹریز لمیٹیڈ کے فنانس اور ٹرانسفورمیشن ڈائریکٹر اور صف اول کے پراجیکٹ اسپانسر عدیل شاہد نے SAP کے S\4 HANA پر منتقلی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری اس حکمت عملی کا اصل مقصد مزید flexible آرگنائزیشن کا قیام ہے۔ ایک ایسی آرگنائزیشن جو کاروبار کی حقیقی  صلاحیت تک پہنچنے کی قابلیت رکھتی ہو اور مارکیٹ کی تبدیل ہوتی ضروریات کے مطابق خود کو باآسانی ڈھال سکے۔ SAP جیسا متحرک اور مکمل ERP منتقلی کے سفر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہم 2 ماہ سے اسے استعمال کر رہے ہیں اور اپنے پلانٹ کی مینٹیننس کی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری دیکھ چکے ہیں جہاں PM SAP کے موڈیول نے ٹیم کو اس قابل بنایا کہ وہ بہتر انداز میں احتیاط کے ساتھ مینٹیننس کر سکے اور حادثات کا پتہ لگا سکے اور ہمارے سیلز آرڈر کے عمل میں بھی بہتری آئی ہے جہاں بڑی تعداد میں مینوئل کام کو بند کردیا گیا ہے جس سے بروقت انوائس بنانے اورکیش جمع کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -