جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے،معراج الہدی

      جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے،معراج الہدی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر قائمہ کمیٹی برائے میڈیا ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی،فکری و اقامت دین کی تحریک ہے۔ میڈیا ذمہ داران ملک کے نظریاتی تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ جماعت اسلامی کی دعوت و پیغام کو عام کرنے کیلئے میڈیا کے تما ٹولز کا مثبت و مؤثر استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں زوم پر میڈیا ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف، مرکزی سوشل میڈیا کے ڈائریکٹر شمس الدین امجد،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چناسمیت ملک بھر سے میڈیا کے ذمہ داران شریک تھے۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس پر کی جانے والی سرگرمیوں کے جائزہ سمیت بانی جماعت اسلامی سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے یوم پیدائش اور وفات کے حوالے سے سرگرمیوں پر مشاورت و منصوبہ بندی بھی کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -