کورونا کے بعد ڈینگی سراٹھانے لگا، سرویلنس مہم تیز کردی گئی 

کورونا کے بعد ڈینگی سراٹھانے لگا، سرویلنس مہم تیز کردی گئی 

  

لاہو(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی دورے جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے یو سی 09 کا دورہ کیا،ڈینگی لاروا کی نشاندہی پر سپرے کروا دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ سٹی  کا دورہ کیا ایک جگہ سے لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی سپرے کروا دیا گیا،گئی اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے یو سی ڈبلیو 02 والٹن کا دورہ کیاجہاں 04 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 126 احمد بلاک نیو گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا، ملٹی پل لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے ڈینگی سروئلنس کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں،دریں اثناڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت نادر ہال میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر  نے یو سی 78 جی او آر ون کا دورہ کیا۔ڈینگی ورکرز کی  حاضری کو چیک کیا01 گھر سے لاروا برآمد ہوا۔

 ڈینگی ورکرز نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ڈینگی لاروا برآمد ہونے والے گھر میں ڈینگی سپرے کروایا گیا.ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام ڈینگی ورکرز کو گھروں کے اندر موجود ائیر کولرز سے پانی ختم کروانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ڈینگی ورکرز کو کہا کہ جہاں سے بھی ڈینگی لاروا برآمد ہو فوری تلف کریں اور ڈینگی سپرے کو جاری رکھیں۔ڈینگی کے معاملے میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -