منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور محنت کریں گے،نوال بٹ

        منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور محنت کریں گے،نوال بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ممبر نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی پنجاب نوال بٹ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور محنت کریں گے۔ نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے. منشیات کے خاتمے کے لیے پالیسی میکنگ پر مشاورت جاری ہے اور پنجاب  میں تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی رابطہ کیا جا رہا ہے.۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -