پی ایچ اے اور نجی پٹرول کمپنی کے اشتراک سے شجر کاری

پی ایچ اے اور نجی پٹرول کمپنی کے اشتراک سے شجر کاری

  

لاہور(پ ر)ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ اور پی ایچ اے کے مشترکہ اشتراک سے سٹی سکیئر گول چکر پر شجرکاری کی گئی۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی،ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ سی ای او مہمتد جہلہ موگلوں،ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے رملہ علی، ڈائریکٹر پی ایچ اے ہارٹیکلچر اتھارٹی علی نواز شاہ اور ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے وائس پریزیڈنٹ جنرلز نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت  پودا لگایا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرکے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ پی ایچ اے شہر بھر میں شجرکاری مہم کے ذریعے دیسی سیاہ دار اور پھلدار درخت لگا رہا ہے۔

 شہری اپنی بساط کے مطابق گھروں، پارکوں اور شاہراوں میں شجرکاری مہم کے تحت اپنے حصہ کا پودا لگائیں۔انہوں نے کہا کہ اربن فارسٹ کے تحت شہر بھر میں 51 مقامات پر میاواکی جنگلات لگا رہا ہے۔ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ سی ای او مہمتد جہلہ موگلوں نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پی ایچ اے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صوبائی دارالحکومت میں شجرکاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -