داتا گنج بخش ؒ کے عرس پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرینگے، خالد محمود 

  داتا گنج بخش ؒ کے عرس پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرینگے، خالد محمود 

  

  لاہور(فلم رپورٹر)داتا دربار علی ہجویر ی کے ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندحو نے کہا ہے کہ امام الاولیاء الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا 977واں سالانہ عرس مبارک عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز رسم چادرپوشی سے ہوگا۔ اس کے بعد حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا۔محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی جانب سے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد زائرین کے لیے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کے لئے ڈیو ٹیا ں تفویض کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر دینی اور روحانی محافل اور علمی نشستوں کے انعقاد کے لئے سینکڑوں مشائخ، سجادگان، اکابر علماء اور مذہبی سکالرز، قراء  اور نعت خواں حضرات کو مدعو کیاجائے گا، عالمی کانفرنس کابھی انعقاد کیا جائے گا۔ملک میں دہشت گردی اور موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کے لئے محکمہ اوقاف ومذہبی امور نے سالانہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -