لیسکو کے سابق چیف کا دورہ نو ر تھیلسمیا فاؤنڈیشن،بچوں میں تحائف تقسیم
لاہور(پ ر) لیسکوکے سابق چیف ایگزیکٹو راؤ ضمیر الد ین نے نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور مریض بچوں میں تحائف اور میڈیسن بھی تقسیم کی۔چیف ایگزیکٹو نے اس مو قع پر ڈائر یکٹر نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن سجاد احمد چیمہ احمد وقاص ریاض سے کہا ہم آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ان بچوں کی خدمت کریں گے اور اس ادارہ سے منسلک رہیں گے جو دن رات ایک کرکے ان بچوں کی زندگی اور ان فلاح و بہبود کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر حسیب نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے علاج کیلئے کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی۔لیب ٹیکنالو جسٹ عثمان نے بچوں کے بلڈ ٹیسٹ کے بارے بریفنگ دی۔تقریب کے اختتام پر ڈائر یکٹر نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن سجاد احمد چیمہ اور احمد وقاص ریاض نے معزز مہمان کا شکر یہ ادا کیا۔