علماء دفاع ختم نبوتؐ اور صحابہ کرامؓ کیلئے متحد ہیں،ہشام الٰہی ظہیر

علماء دفاع ختم نبوتؐ اور صحابہ کرامؓ کیلئے متحد ہیں،ہشام الٰہی ظہیر

  

لاہور(پ ر)دفاع ختم نبوت ؐ و صحابہ کرامؓکیلئے تمام مذہبی جما عتیں ایک پلیٹ فارم پر متحدہیں۔صحابہ کرام ؓ پر تبا کرنے والوں کو جب تک گرفتار کرکے نشان عبرت نہیں بنایا جاتا تب تک اہل سنت، اہل حدیث جماعتوں کا احتجاج جا ری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین ننے مرکز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر میں مختلف قرآن و سنہ موومنٹ کے وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا حکومت نے علمائے کرام سے معاہدے کرکے خود ان کی خلاف ورزیاں کی ہیں ۔

 اُنہوں نے مزید کہایہ وطن ہمارا ہے اس وطن کا دفاع اور اس کے امن و امان کو ہم کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے ہم فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانون کو حرکت میں لانے کانیز حکومتی صفوں میں موجود انکے سر پرستوں کو فارغ کرنے کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -