نوازشریف،حمزہ کی بیماری پر سیاست قابل مذمت ہے،حنا پرویز

    نوازشریف،حمزہ کی بیماری پر سیاست قابل مذمت ہے،حنا پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)حکومتی ترجمانوں کی جانب سے نوازشریف اور حمزہ شہباز کی بیماری پر سیاست کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومتی ترجمانوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز کی بیماری پر سیاست کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔میاں نوازشریف عدالت کے حکم پر بیرون ملک علاج کیلئے گئے ہیں۔ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق علاج کے بغیر نوازشریف کی وطن واپسی ناممکن ہے۔
بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی پی ٹی ٓئی کی جانب سے ایسے ہی گندی سیاست کی گئی تھی۔حکومت نے سرکاری و نجی رپورٹس کی تصدیق کے بعد نوازشریف کو علاج کیلئے لندن جانے کی اجازت دی۔حمزہ شہباز کی کورونا رپورٹس بھی سرکاری لیباٹری سے مثبت آئی ہیں۔حکومت اس کے باوجود حمزہ شہباز کو ہسپتال میں شفٹ نہیں کررہی۔یہ ایوان اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کی جانب سے نوازشریف کی بیماری پر بار بار سیاست کرنے کا نوٹس لیں جائے۔حکومتی ترجمانوں کو نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنے سے روکا جائے اور حمزہ شہباز کو فوری ہسپتال شفٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔