پیرا میڈیکل سٹاف کا اجلاس میوہسپتال ملازم پر حملے کی مذمت
لاہور(پ ر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں سے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت پیرا میڈیکل سٹاف کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کی۔ اس موقع پر میو ہسپتال کے ملازم شاہد روشن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر محمد ارشد بٹ و دیگر عہدیداران نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے تاہم اس میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے قائدین پر الزام لگانا درست نہیں۔