پنجاب، خیبرپختونخوا میں شادی ہالز احتیاطی تدابیر کیساتھ کھل گئے
لاہور،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی درالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند شادی ہالز ساڑھے پانچ ماہ بعد کھل گئے۔حکومت پنجان کے اعلامیے کے مطابق شادی ہال مالکان کورونا کے حفاظتی ایس او پیز پرعمل درآمد کے پابند ہوں گے۔ شادی ہالز میں گنجائش سے نصف افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔شادی ہالز کھلنے کی اجازت ملنے کے بعد ہال مالکان نے تقریبات کے انعقاد کے لیے بکنگ کے ساتھ ساتھ ہالز کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات شروع کر دیے ہیں۔خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے تمام شادی ہالز احتیاطی تدابیر کیساتھ کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام شادی ہالز 50فیصد کم گنجائش کیساتھ کھلیں گے۔ زیادہ سے زیادہ سماجی فاصلے کویقینی بنانے کیلئے سیٹوں کے درمیان زیادہ فاصلہ رکھا جائے گا۔ شادی ہالز کھولنے سے پہلے شادی ہال کے تمام عملے کے کرونا تشخیصی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ہالز کے داخلی و خارجی راستوں پر ہجوم بننے کی روک تھام کی جائے گی۔ہال انتظامیہ ہر داخل ہونے والے شخص کیلئے لازمی ٹمپریچر چیک کرنے کیلئے تھرمل گنز کا انتظام کرنے کی پاپند ہو گی۔تقریب کے شروع ہونے سے پہلے مناسب طریقے سے سینٹائز کیا جائے گا۔کوئی بھی تقریب دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اگر ایک ہی ہال میں دو تقاریب منعقد کی جارہی ہو تو انتظامیہ تقریبات کے درمیان دو گھنٹے کا فاصلہ رکھے گی تاکہ ہال کی بہتر صفائی/سینیٹائزیشن کے انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔مبارکباد دینے کے موقع پر گلے ملنے پر مکمل پاپندی ہو گی اور ہاتھ ملانے کو ترک کرنے کیلئے کوشش کی جائے گی۔تمام ہالز رات 10بجے بند کئے جائینگے۔داخلی گیٹ پر ہینڈ سینیٹائزر رکھا جائے گا۔
احکامات جاری
شادی ہالز