گورنر پنجاب کی اہلیہ کی الخدمت فاؤنڈیشن اور یونیک انسٹیٹیوٹ آمد

گورنر پنجاب کی اہلیہ کی الخدمت فاؤنڈیشن اور یونیک انسٹیٹیوٹ آمد

  

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے زیرِ اہتمام الخدمت کمپلیکس میں الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت زیرِ کفالت بچوں کے مابین مقابلہ مضمون نویسی اورفن مصوری منعقد کیا گیا۔ مہمان خصوصی بیگم گورنر پنجاب پروین سرور تھیں جبکہ صدرالخدمت فاؤنڈیشن محمد عبدالشکور،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد، نیشنل ڈائریکٹر آرفن فیملی پرو گر ام بریگیڈیئر (ر)عبدالجبار بٹ،صدر وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی، صدر الخدمت وومن ونگ کلثوم رانجھا،وائس چیئرمین وومن چیمبر آف کامرس شگفتہ رحمٰن سمیت یتیم بچوں کی ماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروین سرور نے کہا کہ اتنی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر الخدمت فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔دریں اثناء  بیگم پروین سرور نے یونیک گروپ  کے زیر اہتمام ڈاکٹر نثار احمد آڈیٹوریم میں شجر کاری مہم کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار میں بھی شرکت کی اور پودا لگا کر یونیک شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -