کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ادویات کے 17کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ
لاہور(پ ر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے 226 ویں اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمد سہیل نے کی- میٹنگ میں ادویات کے کل 62کیسز پر کارروائی کی گئی۔کل کارروائی شدہ کیسز میں سے 17 ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔01کیس میں پراڈکٹ سپیسیفکشن انسپکشن کی سفارش کی گئی۔ کل غورکردہ کیسز میں ریگولرنوعیت کے 55کیسز،نگرانی پیٹیشن کے 4ا ور نظرثانی کے 3کیس شامل تھے۔
اجلاس میں شرکت کرنے و ا لے دیگر ممبران میں چیف ڈ رگز کنٹرولرپنجاب اظہر جما ل سلیمی، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بوروڈ جمیل انور، پر وفیسرڈاکٹرساجدبشیر، پروفیسرڈاکٹرذجاجہ ظہیر، پر و فیسر ڈاکٹر محمودا حمد، پروفیسر ڈاکٹرمحمد جمشید، ڈاکٹر نو ید اقبال انصاری اور پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین قریشی شا مل تھے۔