ریلوے کیلئے 6ارب روپے اخراجات  دینی مدارس کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور 

ریلوے کیلئے 6ارب روپے اخراجات  دینی مدارس کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ای سی سی اجلاس میں دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظورکرلی گئی۔ بدھ کو مشیر خز ا نہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارت تعلیم، پروفیشنل ٹریننگ نے دینی مدارس کیلئے سپلیمنٹری گرا نٹ سمری پیش کی، دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظو ر کرلی۔اجلاس میں معذور افراد کی سکیم کے تحت گاڑ یو ں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غور کیا گیا، ای سی سی نے معذور افراد کیلئے ٹیکس فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت بھی دید ی، جس کے تحت 1500 سی سی تک گاڑی ڈیوٹی فری درآمد کی جا سکے گی، معذور افراد 10 میں سے ایک گاڑی درآمد کر سکیں گے۔ای سی سی نے ریلوے کے اخرا جا ت کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری بھی دی، این سی او سی کیلئے 21 کروڑ 90 لاکھ کی گرانٹ سمیت رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23 کے اجراء اور پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دیدی گئی۔

ای سی سی 

مزید :

صفحہ اول -